سائٹ کے قوائد
پروز ڈاٹ کوم کے استعمال کے لئے ضابطے
پروز ڈاٹ کوم کی ترجمہ گاہ کے ماحول کو خوش نما’ نتائج سے بھر پور بنانے کےلئے درج ذیل ضابطے تشکیل دئے گئے ہیں۔ اس سائٹ کا استعمال کرکے’ آپ ان ضابطوں پر کاربند ہونے اور اسے قبول کرنے کا اشارہ دیتے ہیں۔
زمرہ
سائٹ کا ضابطہ
1 |
پروزڈاٹ کوم زبان سے متعلق کام کی ایک جگہ ہے۔
یہ سائٹ ان لوگوں کے لئے ایک پیشہ ور ذریعہ ہے جو زبان میں کام کرتے ہیں اور جنہیں زبان سے متعلق خدمات درکار ہوتی ہیں۔ اصولی طور پر’ وہ پوسٹنگس جن کا تعلق ترجمے ’ ترجمانی یا زبان کے دوسرے معاملات سے نہیں ہیں’ یا اس سے وابستہ کاروبارسے نہیں ہے’ اجازت نہیں ہے۔ (تفصیلات اور ممکنہ رعایتوں کےلئے’ دیکھیں سائٹ کااسکوپ کی تعریف] |
2 |
آپ سے باہمی عزت’ پیشہ واریت اور صاف ستھرے کام کی امید کی جاتی ہے۔
سائٹ کا استعمال کرنے والوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ’ پھر چاہے وہ عوامی پوسٹنگ ہو یا نجی طور پر ایک دوسرے کے رابطے میں ہوں’ بہتر سلوک رکھیں اور انہیں یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اچھی نیت کے ساتھ کام کریں۔ کسی بھی طرح سے کسی یوزر کو پریشان کرنے یا کسی اور طرح سے ان پر حملہ کرنے’ اور سائٹ استعمال کرنے سے متعلق کسی کی حوصلہ شکنی کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ |
3 |
اشتہارات پر پابندی ہے۔
سائٹ کے کچھ حصوں میں پروز ڈاٹ کوم نے رقم کے عوض اشتہارات فراہم کرائے ہیں۔ غیر اختیاری کمرشیل درخواست’ فورموں کے ذریعے روانہ کیا ہوا’ پروفائل کے پیغامات یا کسی اور جگہ’ کی اجازت نہیں ہے۔ماضی میں بے جا استعمال کے تجربے کے سبب’ ان سائٹس کے بارے میں بات کرنا بھی منع ہے جو مقابلہ جاتی خدمات پیش کررہے ہیں۔ |
4 |
ہتک آمیز زبان کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔
|
5 |
اپر کیس کا استعما ل بہت زیادہ نہیں کرنا چاہئے۔
اس وقت تک لوور کیس استعمال کریں جب تک اپر کیس کی ضرورت نہ پیش آئے۔ کیپٹل لیٹرس میں پوسٹنگ چیخنے کے مترادف ہے۔ |
6 |
غلط نمائندگی اور دھوکہ دہی ممنوع ہے۔
اپنا نام ظاہر کئے بغیر پروزڈاٹ کوم کا استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگرچہ’ خود کو دوسری شخصیت ظاہر کرنا’ فرضی شناخت کا استعمال کرنا’ یا دوسروں کو کسی بھی سطح پر فریب دینے کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ |
7 |
فی شخص ایک پروفائل کی اجازت ہے۔
پابندیوں سے راہ فرار اختیار کرنے یا فائدہ اٹھانے کی غرض سے نیا پروفائل تشکیل دینا ممنوع ہے۔ ( اگرچہ’ اپنے اور اپنے رجسٹرڈ کاروبار کےلئے الگ الگ پروفائل رکھنا قابل قبول ہے۔) |
8 |
Discussion of administrative actions taken by moderators or site staff should be carried out solely via the site's online support system.
Administrative actions include rules enforcement actions in the forums and KudoZ, warnings or restrictions on posting or other rights, editorial adjustments to topic subject lines, the locking of certain forum threads, selection of topics to be featured on the home page, etc. For further clarification, see this FAQ. |
اس سائٹ کا استعمال کرنے اور اس تک دسترس حاصل کرنے کا حق برقرار رکھنے کےلئے متذکرہ ضابطوں سے وابستگی ضروری ہے۔
نفاذمتذکرہ ضابطوں کے نفاذ کےلئے اسٹاف کے ارکان اور موڈریٹر مندرجہ ذیل کوئی بھی کارروائی کر سکتے ہیں:
* سائٹ استعما ل کرنے والوں سے رابطہ قائم کرکے کسی خاص ضابطے سے متعلق آگاہ کرسکتے ہیں
* ضابطے کی خللاف ورزی کرنے والی کسی پوسٹنگ کو قبول کرنے(یا نکالنا ۔ پوشیدہ رکھنا) سے انکار
* اس کے سبب ضابطوں سے متعلق کوئی پیغام کچھ خاص یوزرس کے سامنے اس وقت نظر آتا ہے جب وہ کوئی کام کررہے ہوتے ہیں
* سائٹ کے ان فیچرس تک رسائی کی مستقل یا عارضی معطلی جس کے استعمال کے وقت ضابطے کو نظر اندازکیا گیا ہے۔
* پروفائل یا رکنیت کا خاتمہ (صرف اسٹاف)
اخراج
سخت خلاف ورزی کے غیر معمولی معاملات میں’ پروز ڈاٹ کوم اسٹاف کسی پروفائل (اور رکنیت) کو فوری طور پر معزول کرسکتے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں’ اگرچہ’ رکنیت کے خاتمے کے لئے’ پروزڈاٹ کوم فٹ بال ۔ساکر کے پیلاکارڈ ۔ لال کارڈ کی طرح ہی ‘‘پیلا کارڈ ۔ لال کارڈ’’ کی پالیسی اختیار کرتا ہے۔
پیلے اور لال کارڈس صرف اسٹاف کے ذریعے جاری کئے جاتے ہیں۔ ضابطوں کو نمبرات کے حوالے سے جانا جاتا ہے’ اور کارڈ کے تاریخ لاگ رہتی ہے۔ اصطلاح ‘‘پیلا کارڈ’’ یا ‘‘لال کارڈ’’ کو واضح طور پر اس وقت استعمال کیا جائے گا جب کوئی ای میل روانہ کیا جائے گا’ اصطلاح عنوان کی سطر میں ظاہر ہوگی۔
ایک سائٹ یوزر جسے پیلا کارڈ جاری کیا گیا ہے اس سائٹ کا استعمل جاری (کئی بار چند پابندیوں کے ساتھ) رکھ سکتا ہے’ مگر اس کے ساتھ ہی وہ اس نوٹس پر بھی ہونگے کہ آئندہ کسی بھی طرح کی خلاف ورزی معزولی کا سبب بن سکتی ہے۔ وہ شخص جس کے پروفائل کو معزول کردیا گیا ہے دوبارہ پروزڈاٹ کوم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
صفائی
متذکرہ ضابطوں یا اس کا نفاذ کرنے والے ضابطوں سے متعلق کسی بھی طرح کی صفائی کےلئے’ برائے کرم ایک سپورٹ درخواست داخل کریں۔