سائٹ کے قوائد
پروز ڈاٹ کوم کے استعمال کے لئے ضابطے
پروز ڈاٹ کوم کی ترجمہ گاہ کے ماحول کو خوش نما’ نتائج سے بھر پور بنانے کےلئے درج ذیل ضابطے تشکیل دئے گئے ہیں۔ اس سائٹ کا استعمال کرکے’ آپ ان ضابطوں پر کاربند ہونے اور اسے قبول کرنے کا اشارہ دیتے ہیں۔
زمرہ
سائٹ کا ضابطہ
| 1 |
پروزڈاٹ کوم کے فورموں کا استعمال صرف پروزڈاٹ کوم کے اسکوپ کے دائرے میں گفتگو کےلئے استعمال کرنا چاہئے۔
زبان اور زبان کی خدمات(ترجمہ’ ترجمانی’ لوکلائزیشن’ سب ٹائٹلنگ’ وغیرہ)’ اورزبان کے پیشہ وران کےلئے ان کے کام میں استعمال ہونے والی دلچسپی کے خاص موضوعات جیسے تجارت اور تکنیکی موضوعات بحث کے موزوں موضوعات میں شامل ہیں۔ ان پوسٹنگس کی’ جن کا تعلق زبان یا ترجمے’ زبان کے کاروبار یا ترجمے سے نہیں ہے’ کی اجازت نہیں ہے۔ ان پوسٹنگس کو جو متن کے اعتبار سے سیاسی’مذہبی’ یا متنازعہ ہونگے’ یا جو دوسرے یوزرس کے ذریعے ہتک آمیز سمجھا جائے’ اس بات کا لحاظ کئے بغیر سائٹ سے ہٹا دیا جائے گا کہ اس میں آپ نے کیا نقطئہ نظر بیان کیا ہے۔ (تفصیلات کےلئے’ دیکھیں سائٹ کا اسکوپ کی تعریف] |
| 2 |
پوسٹ کرنے والوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ تفصیلی عنوان تحریر کریں گے اور اسے سب سے موزوں فورم میں روانہ کریں گے۔
کیونکہ پروزڈاٹ کوم کے فورم بہت سرگرم ہیں’ اس لئے اس ذریعے کو کار آمد بنائے رکھنے کےلئے احتیاط ضروری ہے۔پوسٹنگس کے عنوان پوسٹنگس کی عبارت کے بارے میں جہاں تک ممکن ہو تفصیلی ہونا چاہئے’ جب بھی ممکن ہو’ پوسٹنگس کی اہم نکات کو عنوان میں شامل کیا جانا چاہئے۔ (یا د رہے کہ آرکائیوز کو منظم اور صاف رکھنے کے مقصد سے’ موڈریٹروں کو پوسٹنگس کے عنوان اور فورموں کے درمیان موضوعات کو ایڈٹ کرنے کی اتھارٹی دی گئی ہے۔) |
| 3 |
ایک سے زیادہ مرتبہ پوسٹنگس نہیں کرنا چاہئے۔
ایک ہی موضوع متعدد مرتبہ یا متعدد فورموں میں نہ پوسٹ کریں۔ |
| 4 |
جوابات پوسٹ کئے ہوئے موضوع سے الگ نہیں ہونا چاہئے۔
دوسرے ممبران کے ذریعے شروع کئے گئے موضوعات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے’ متعارف کرائے گئے موضوع پر ہی قائم رہئے۔ بحث تبدیل کرنے کےلئے’ ایک نیا موضوع پوسٹ کرنا ضروری ہے۔ |
| 5 |
دوسروں کے آرائ پر اندازہ لگانے کی اجازت نہیں۔
بنا اختیار کسی اور کی رائے پر تبصرہ کرنے کی (مثلا ‘لگتا ہے کہ جینی سوچتی ہے ۔۔۔۔۔) اجازت نہیں ہے۔ |
| 6 |
کسی موضوع کے بند ہوجانے کے بعد’ شائد دوبارہ بحث نہ ہو سکے۔
وہ بحثیں جنہیں دھاگوں میں باندھ دیا گیا یا پروز ڈاٹ کوم کے اسٹاف ممبران یا موڈریٹروں کے ذریعےپوشیدہ کردیا گیا ہو’ کو دوبارہ جاری نہیں کرنا چاہئے۔ کسی موضوع کے ایک بار بند کر دئے جانے کے بعد اس طرح کے دھاگے میں کئے گئے پوسٹ کو ایڈٹ نہیں کیا جائے گا۔ |
| 7 |
ایک فورم کی متعین زبان کا استعمال کرنا چاہئے۔
ہر فورم میں کام کرنے کی ایک زبان متعین ہے’ اور پوسٹنگس کے دوران جس قدر ممکن ہو اس زبان کااستعمال کرنا چاہئے۔ جس جگہ اس کا تعین نہ کیا گیا ہو’ تو جان لیں کہ کام کی زبان انگریزی ہے۔ |
| 8 |
کام فراہم کرنے والے کے بارے میں خصوصیت کے ساتھ بات نہیں کرنا چاہئے۔
کام فراہم کرنے والے کسی مخصوص شخص کے بارے میں(جس کی شناخت نام’ حوالے لنک یا کسی ذریعے سے ہو)’ پوسٹس یا تبصرے کی اجازت نہیں’ پھر چاہے وہ مثبت ہو یا منفی۔ (دئے گئے کام فراہم کرنے والے کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا اشارہ دینے کےلئے’ سائٹ یوزرس کو پروز ڈاٹ کوم کے بلیو بورڈ کا استعمال کرنا چاہئے۔) |
| 9 |
کاپی رائٹ کا لحاظ کرنے کی ذمے داری پوسٹ کرنے والے کی ہے۔
مٹیریئل کی غیر قانونی کاپیوں (جن کا کاپی رائٹ ہو’ ٹریڈ مارک ہو’ یا دوسری طرح سے محفوظ کیا گیا ہو) کا استعمال کرنا منع ہے۔ پبلشرس کی منظوری کے بعد صرف مضامین اور لنکس کے خلاصے شائع کئے جاسکتے ہیں۔ اس طرح کے معاملات میں’ پوسٹنگس میں اس بات کی وضاحت ہونا چاہئے کہ اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔ |
| 10 |
کوئی قانونی تشریحیں نہیں
پروز ڈاٹ کوم کی پالیسیوں اور فیچرس سے متعلق کوئی بھی قانونی تشریح یا قانونی چیلینج فورموں میں نہیں کرنا چاہئے’ بلکہ اسے تحریری طور پر پروز ڈاٹ کوم کے صدر دفتر روانہ کرنا چاہئے۔ |
| 11 |
سائٹ کے متعین کئے ہوئے گوشوں کا استعمال کریں۔
جن موضوعات کےلئے سائٹ پر مخصوص گوشے ہیں ان کے لئے فورموں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ |
| 12 |
The Certified PRO network screening process should not be discussed in the forums.
To maintain the integrity of the screening process for the Certified PRO network, specifics of the process should not be discussed in the forums. Details related to one's personal experience in the screening process for the Certified PRO network, including reasons received for acceptance or denial of one's application, should not be discussed in the forums. Questions may be submitted via support request. |
| 13 |
Announcing non-ProZ.com events via the forums is only permitted in the "Language Industry Events & Announcements" forum.
One announcement may be posted per event either in the Language Industry Events & Announcements forum or via the Translation news service. Additional announcements (e.g. "reminder", "final call") are not allowed. Events should not be announced anywhere else in the forums. An exception is allowed for non-English or country-specific forums; an event may be posted once, in one non-English or country-specific forum (not in addition to, but in lieu of a post in the Events and Announcements forum or Translation news). |
اس سائٹ کا استعمال کرنے اور اس تک دسترس حاصل کرنے کا حق برقرار رکھنے کےلئے متذکرہ ضابطوں سے وابستگی ضروری ہے۔
نفاذمتذکرہ ضابطوں کے نفاذ کےلئے اسٹاف کے ارکان اور موڈریٹر مندرجہ ذیل کوئی بھی کارروائی کر سکتے ہیں:
* سائٹ استعما ل کرنے والوں سے رابطہ قائم کرکے کسی خاص ضابطے سے متعلق آگاہ کرسکتے ہیں
* ضابطے کی خللاف ورزی کرنے والی کسی پوسٹنگ کو قبول کرنے(یا نکالنا ۔ پوشیدہ رکھنا) سے انکار
* اس کے سبب ضابطوں سے متعلق کوئی پیغام کچھ خاص یوزرس کے سامنے اس وقت نظر آتا ہے جب وہ کوئی کام کررہے ہوتے ہیں
* سائٹ کے ان فیچرس تک رسائی کی مستقل یا عارضی معطلی جس کے استعمال کے وقت ضابطے کو نظر اندازکیا گیا ہے۔
* پروفائل یا رکنیت کا خاتمہ (صرف اسٹاف)
اخراج
سخت خلاف ورزی کے غیر معمولی معاملات میں’ پروز ڈاٹ کوم اسٹاف کسی پروفائل (اور رکنیت) کو فوری طور پر معزول کرسکتے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں’ اگرچہ’ رکنیت کے خاتمے کے لئے’ پروزڈاٹ کوم فٹ بال ۔ساکر کے پیلاکارڈ ۔ لال کارڈ کی طرح ہی ‘‘پیلا کارڈ ۔ لال کارڈ’’ کی پالیسی اختیار کرتا ہے۔
پیلے اور لال کارڈس صرف اسٹاف کے ذریعے جاری کئے جاتے ہیں۔ ضابطوں کو نمبرات کے حوالے سے جانا جاتا ہے’ اور کارڈ کے تاریخ لاگ رہتی ہے۔ اصطلاح ‘‘پیلا کارڈ’’ یا ‘‘لال کارڈ’’ کو واضح طور پر اس وقت استعمال کیا جائے گا جب کوئی ای میل روانہ کیا جائے گا’ اصطلاح عنوان کی سطر میں ظاہر ہوگی۔
ایک سائٹ یوزر جسے پیلا کارڈ جاری کیا گیا ہے اس سائٹ کا استعمل جاری (کئی بار چند پابندیوں کے ساتھ) رکھ سکتا ہے’ مگر اس کے ساتھ ہی وہ اس نوٹس پر بھی ہونگے کہ آئندہ کسی بھی طرح کی خلاف ورزی معزولی کا سبب بن سکتی ہے۔ وہ شخص جس کے پروفائل کو معزول کردیا گیا ہے دوبارہ پروزڈاٹ کوم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
صفائی
متذکرہ ضابطوں یا اس کا نفاذ کرنے والے ضابطوں سے متعلق کسی بھی طرح کی صفائی کےلئے’ برائے کرم ایک سپورٹ درخواست داخل کریں۔