ProZ.com translation contests » Rules

1. اندراجات اصل کام ہونے چاہئیں۔ موجودہ(شائع شدہ) ترجمے کا’ مکمل یا جزوی طور پر’ دوبارہ استعمال یا اس کا حوالہ دینا ممنوع ہے اور اس کے سبب ڈسکوالیفائی ہونے کا خدشہ ہوگا۔ ایک دوسرے شخص کے ساتھ کام کرنا ممکن ہے مگر جس وقت داخلے کا اندراج کیا جائے اس شخص کو ایک شریک کار کی حیثیت سے شامل کیا جانا چاہئے۔
2. جس وقت مقابلہ جاری ہو مقابلے میں شرکت کرنے والوں کو اپنے اندراجات کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہئے۔ مقابلے میں شریک ہونے والے کو مقابلے کے دوران یا مقابلے کے لئے ووٹنگ کے دوران اپنے اندراجات’ ترجمے کے مرحلے میں کی گئی بحثوں کے بارے میں گفتگو نہیں کرنا چاہئے۔
3. اندراجات پر اندازہ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس بات کااندازہ لگانا کہ ایک دیا ہوا اندراج کس نے کیا ہوگا ضابطے کے خلاف ہے۔
4. مقابلے کے دوران اندراجات سے متعلق عوامی ردعمل کی اجازت نہیں ہے۔ مقابلے کے دوران یا مقابلے کے لئے ووٹنگ کے مرحلے میں’ اندراجات سے متعلق(یا ذریعے کی عبارت کو ترجمہ کرنے کے امکانات کے بارے میں)پروز ڈاٹ کوم کے کسی یوزر کو عوامی تبصروں کی اجازت نہیں ہے۔
5. ووٹروں کو ایک مخصوص طریقے سے ووٹ دینے کی تحریک دینا ضابطوں کے خلاف ہے۔ ووٹروں کو ایک مخصوص اندازمیں ووٹ کی تحریک دینے’ یا ایک مخصوص اندراج کو منتخب کرنے کی ترغیب دینے کی اجازت نہیں ہے۔ نتائج کو متاثر کرنے کی غرض سے ووٹ دینے کے لئے ایک مخصوص گروپ کے یوزرس (مثلا’ کسی ایک ملک کے یوزرس) کو مدعو کرنا بھی منع ہے۔
6. کسی فتح کے جائز ہونے کے بارے میں عوامی سطح پر سوال نہیں اٹھانا چاہئے۔ اگرکسی طرح کی بے ایمانی کا شبہہ پیدا ہوا’ تو اس سے سائٹ اسٹاف کوآگاہ کرنا چاہئے’ بذریعہ ایکسپورٹ ٹکٹ.